ایس ایس پی راؤ انوار کے الزامات پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جوابی پریس کانفرنس

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 اپریل 2015 22:01

ایس ایس پی راؤ انوار کے الزامات پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جوابی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) ایس ایس پی راؤ انوار کے الزامات پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جوابی پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ماضی میں ہزاروں الزامات کی زد میں رہی ہے اور تمام الزامات ہمیشہ جھوٹے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔ یہ سب کچھ سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف بننے کا فیصلہ کرنے، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے اور نئے صوبے کی آواز اٹھانے پر کیا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم کا ہمیشہ بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا اور اب بھی کیا جارہا ہے۔بدنام زمانہ اور ایس ایس پی کے نچلی سطح کے پولیس افسر جو ایم کیو ایم کے کئی معصوم کارکنان کے قتل میں ملوث ہے اس کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے الزامات ایم کیو ایم کو 90 کی دہائی میں دوبارہ دھکیلنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایم کیو ایم پر جناح پور اور حکیم سعید کے قتل کے الزامات لگائے گئے اور اب بھی ویسے ہی ملک دشمنی کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں جنہیں عوام بار بار مسترد کرچکے ہیں۔

حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا ہو گا کہ تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ایس ایس پی کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے اور گھناوَنے الزامات کے پیچھے آخر مقصد کیا ہے اور اس سے کسے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :