پشاور ہائیکورٹ ، نااہلی کیس میں ایم این اے مراد سعید کو نوٹس جاری

جمعرات 30 اپریل 2015 21:20

پشاور ہائیکورٹ ، نااہلی کیس میں ایم این اے مراد سعید کو نوٹس جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) پشاور ہائیکورٹ نے ایم این اے مراد سعید کی نااہلی کیس میں انہیں نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ملک منظور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حیدر علی نامی شہر کی جانب سے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کے خلاف دائر رٹ کی سماعت کی ، جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ مراد سعید نے درخواست نامزدگی جمع کرانے کے دوران اپنی ڈگری مکمل کرنے کا کہا تھا حالانکہ ان کی ڈگری بھی مکمل نہیں اور الیکشن کمیشن میں داخل کئے جانیوالے حلف نامے کے مطابق وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اور وہ صادق اور امین نہیں رہے اسی بناء پر انہیں نااہل قرار دیا جائے دورکنی بنچ نے کیس ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مراد سعید ، الیکشن کمیشن اور یونیورسٹی آف پشاور کو نوٹس جاری کردیا-

متعلقہ عنوان :