ایس ایس پی راوَ انور نے وہی سب کہا ہے جو میں ماضی میں کہتا رہا ہوں: ذوالفقار مرزا

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 اپریل 2015 21:17

ایس ایس پی راوَ انور نے وہی سب کہا ہے جو میں ماضی میں کہتا رہا ہوں: ذوالفقار ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ آج ایس ایس پی راوَ انور نے وہی سب کچھ کہا ہے جو میں ماضی میں کہتا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راوَ انور کی سنسنی خیز انکشافات پر مبنی پریس کانفرنس کے بعد سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی راوَ انوار سندھ پولیس کا متنازعہ ترین پولیس افسر ہے تاہم آج اس نے جو کچھ سامنے لایا ہے وہ سب سچ ہے اور یہ سب وہی کچھ ہے جو وہ ماضی میں پہلے ہی سامنے لاچکے ہیں۔ ذوالفقار مرزا کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بلاشبہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس پر فوری پابندی عائد کی جانی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :