ایس ایس پی راوَ انور کی پریس کانفرنس کا سیاسی مقصد تھا، ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے: فاروق ستار

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 اپریل 2015 20:46

ایس ایس پی راوَ انور کی پریس کانفرنس کا سیاسی مقصد تھا، ایم کیوایم کا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نچلی سطح کے ایک پولیس افسر کی جانب سے لگائے گئے انتہائی مضحکہ خیز بیانات کی شدید مزمت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پر لگنے والے نئے الزامات کے بعد فاروق ستار کی جانب سےپہلی بار میڈیا سے گفتگو کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی راوَ انور کی پریس کانفرنس کا سیاسی مقصد تھا، نچلی سطح کے ایک پولیس افسر کی جانب سے لگائے گئے انتہائی مضحکہ خیز بیانات کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

طاہر لمبا کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے تاہم جنید لنگڑا کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں تاہم ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیز آبادی کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہی ہے۔ فاروق ستار نے وزیر اعظم نواز شریف اور میڈیا مالکان سے درخواست کی ہے کے ایم کیو ایم کے میڈیا ٹرائل کو اب ختم کردیا جانا چاہیئے۔