بھارت میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد ماں بیٹی کو چلتی بس سے نیچے پھینک دیا گیا، لڑکی ہلاک

جمعرات 30 اپریل 2015 19:57

بھارت میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد ماں بیٹی کو چلتی بس سے نیچے ..

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) بھارت میں خواتین کے لیے بس میں سفر کرنا ممکن نہیں رہا، پنجاب میں ماں بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد چلتی بس سے نیچے پھینک دیاجس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ ماں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست ہریانہ اور پنجاب کے علاقے موگا میں پیش آگیا جہاں خاتون اپنی 14سالہ بیٹی کے ساتھ سفر کر رہی تھی کہ کنڈکٹر سمیت 6 افراد نے ماں بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

خاتون نے ڈرائیور کو بس روکنے کے لیے کہا لیکن اس نے رفتارمزید بڑھا دی۔ ملزمان نے دونوں ماں بیٹی کو چلتی بس سے دھکا دے دیا۔ 14 سالہ لڑکی جانبر نہ ہو سکی جبکہ والدہ کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے بس کنڈکٹر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ عوامی اور سیاسی حلقوں میں واقعے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :