ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت، پاکستان کیخلاف کام کر رہی ہے: ایس ایس پی رائو انوار، متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کی سفارش کروں گا، ایس ایس پی ملیر کی دھماکہ خیز پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 اپریل 2015 17:44
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین . 30 اپریل 2015 ء) ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے کہا ہے کہ گزشتہ رات 2اہم دہشت گرد گرفتار کیےہیں، جن کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد بھارتی ایجنسی را سے تربیت لے کرآئے ہیں،ملزمان کا نیٹ ورک پورےپاکستان میں ہے، گرفتار دہشت گردوں میں طاہر عرف لمبا اور جنید شامل ہیں، دونوں گرفتار دہشت گرد کے ایم سی کے ملازم ہیں،جن کےقبضے سےبارودی مواد اور دستی بم بھی ملے ہیں،ملزمان کو میڈیا کےسامنےلائیں گے۔
ایس ایس پی میر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف کام کررہی ہے،فاروق سلیم،ندیم نصرت بھی دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں، ایم کیو ایم طالبان سے زیادہ خطرناک ہے،جو دشمنوں کے ساتھ مل کرملک کے خلاف کام کرتی ہے۔(جاری ہے)
راؤانوار نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم جیسی تنظیموں کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے،ایم کیوایم پرپابندی کی سفارش کروں گا،یہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے،ایم کیوایم پرپابندی لگائی جائے،یہ سیاسی نہیں دہشت گردتنظیم ہے،ایم کیوایم اپنے گورنرسے خوش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاوید لنگڑا بھارت میں ہے جو الطاف حسین کا خاص بندہ ہے،اگر پولیس سےکوئی بدمعاشی کرے گاتو اس کو ویسا ہی جواب ملےگا۔ایس ایس پی راؤانوار نے کہا کہ ملزم جنید الطاف حسین کا خاص آدمی ہے، ملزم نے الطاف حسین کے لیے پراپرٹی کاکام بھی کیاہے،بھارتی شہری محمد انور لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں،میں ان کی ہٹ لسٹ پرتھا،ہم اپنی حفاظت کرتے ہیں۔اس دوران گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.