بابا حیدر زمان کا الطا ف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ، نئے صوبوں کے قیام کی آوازاٹھانے پر شکریہ اداکیا

جمعرات 30 اپریل 2015 15:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد و بزرگ رہنمابابا حیدر زمان کاایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کوفون، نئے صوبوں کے قیام کی آوازاٹھانے پر ہزارے عوام کی جانب سے شکریہ اداکیا۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے قائداوربزرگ رہنماباباحیدرزمان نے ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کوفون کرکے نئے صوبوں کے قیام کی آوازاٹھانے پر ہزارہ عوام کی جانب سے شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

باباحیدرزمان نے کہاکہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے الطاف حسین نے جوموٴقف اختیارکیاہے وہ حقیقت پسندانہ ہے اور ہزارہ عوام اس معاملے میں دامے، درمے ، قدمے سخنے میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے کراچی صوبہ بنایاجائے، یہ وہاں کے عوام کی ڈیمانڈ ہے۔ اسی طرح ہزارہ صوبہ بنایاجائے، سرائیکی صوبہ بنایاجائے۔عوام پاکستان میں نئے صوبوں کاقیام چاہتے ہیں۔ باباحیدرزمان نے الطاف حسین سے کہاکہ ہزارہ صوبہ کے قیام کیلئے ہزارے وال عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور آپ نے ہزارہ صوبہ کی بات کرکے ہزارے وال عوام کے دل جیت لئے ہیں اورہم اس پر آپ کے شکرگزارہیں۔

متعلقہ عنوان :