کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 23:58

کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) کوئٹہ، گوادر اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کی شدت 3۔4 جبکہ گہرائی 20 کلومیٹر بتائی جارہی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز گوادر سے 3 کلومیٹر دور بتایا جارہا ہے۔