شہداء آرمی پبلک سکول کے نام سے منسوب ہونیوالے سکولوں کے نام تاحال سرکاری سطح پر تبدیل نہ ہوسکیں

بدھ 29 اپریل 2015 22:23

شہداء آرمی پبلک سکول کے نام سے منسوب ہونیوالے سکولوں کے نام تاحال سرکاری ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے شہداء آرمی پبلک سکول کے نام سے منسوب ہونیوالے سکولوں کے نام تاحال سرکاری سطح پر تبدیل نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاوکینٹ میں واقع گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول نمبر 1کانام تبدیل کرکے گورنمنٹ شہیدمبین آفریدی ہائی سکول رکھا تھا تاہم محکمہ تعلیم نے اس پر عمل درآمدکرنے کی زحمت تک نہیں کی۔حالیہ ایف اے ایف سی کے امتحانات کے لئے جاری کئے گئے رول نمبر سلیپ پروہی پرانہ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نمبر1درج ہے ،صوبے میں جتنے بھی سرکاری سکولوں کوشہداء کے ناموں سے منسوب کیا ہے حکومت نے صرف سکول کے سامنے بورڈز پر تبدل کردیئے جبکہ سرکاری دستاویزات میں تاحال پرانے نام استعمال ہورہے ہیں

متعلقہ عنوان :