جیکب آباد میں قتل ہونے والی طاہرہ کھوسو کے قتل کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

بدھ 29 اپریل 2015 22:08

جیکب آباد میں قتل ہونے والی طاہرہ کھوسو کے قتل کا سپریم کورٹ نے نوٹس ..

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں قتل ہونے والی طاہرہ کھوسو کے قتل کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ،آئی جی سندھ کو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود ڈنگر محلہ میں 19مارچ کو شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی طاہرہ کھوسو قتل کیس کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے سپریم کورٹ نے طاہرہ کھوسو قتل کے حوالے سے آئی جی سندھ کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر مقتولہ طاہرہ کھوسو کے بھائی ارشد محمود کھوسو نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کیس کا نوٹس لیا ہے ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمارے ساتھ انصاف کرے گی اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :