پولیس نے لاہور میں قتل کیے جانے والے نوجوان زین کے کیس کا چالان مکمل کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 21:59

پولیس نے لاہور میں قتل کیے جانے والے نوجوان زین کے کیس کا چالان مکمل ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) پولیس نے لاہور میں قتل کیے جانے والے نوجوان زین کے کیس کا چالان مکمل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں قتل کیے جانے والے نوجوان زین کے کیس کا چالان پولیس نے مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے مکمل کیے گئے چالان میں ملزم مصظفی کانجو کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مصظفی کانجو نے زین کو جان بوجھ کر قتل کیا۔اس سلسلے میں فرانزک رپورٹ اور انگلیوں کے نشانات چالان سے منسلک ہیں۔ مصظفی کانجو کو چالان میں گناہگار لکھ دیا ہے تاہم اب حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :