اسلام آبادمیں یکم مئی سے نظام صلوۃ نافذکردیاجائے گا ،سرداریوسف

جمعہ کوفیصل مسجدمیں صدرمملکت اس کااعلان کریں گے، امام کعبہ کے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب صوبوں کی مشاورت سے یکساں نصاب کی تشکیل کے لیے قومی نصاب تشکیل کی ہے، بلیغ الرحمن

بدھ 29 اپریل 2015 21:59

اسلام آبادمیں یکم مئی سے نظام صلوۃ نافذکردیاجائے گا ،سرداریوسف

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء )وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے اعلان کیاہے کہ اسلام آبادمیں یکم مئی سے نظام صلوۃ نافذکردیاجائے گا جمعہ کوفیصل مسجدمیں صدرمملکت اس کااعلان کریں گے جبکہ وزیرمملکت برائے تعلیم وتربیت بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ صوبوں کی مشاورت سے یکساں نصاب کی تشکیل کے لیے قومی نصاب تشکیل کی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے امام کعبہ کے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرداریوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاں ہمیں علماء کی مشاورت ورہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے تو وہاں ہم علماء سے مشاورت کرتے ہیں اسلام آبادمیں ایک وقت میں اذان اورنمازوں کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء کی ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے باہمی مشاورت سے ایک وقت میں اذان اورنمازوں پراتفاق کیاہے جس پرمیں علماء کومبارک باددیتاہوں ایک وقت میں اذان اورنمازوں کااعلان جمعہ کوفیصل مسجدمیں صدرمملکت ممنون حسین کریں گے اس موقعہ پرامام کعبہ نمازجمعہ کاخطبہ بھی دیں گے اگلے مرحلے میں ہم پورے ملک میں ایک وقت میں اذان اورنمازکے لیے کوشش کریں گے اورپورے ملک میں ایک عید کے لیے بھی کرداراداکریں گے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ہم نے حج کے بہترین انتظامات کیے ہیں اورآئندہ مزیدبہترانتظامات کریں گے وزیرمملکت بلیغ الرحمن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں یکساں نصاب کی تشکیل کے لیے قومی نصاب کونسل کی تشکیل کی ہے جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ نظریہ پاکستان کے مطابق اپنانصاب تشکیل دیں جس میں نوجوانوں اوربچوں کی بہترین تربیت ہوسکے اورایسانوجوان تیارکریں گے جوتحمل اوربرداشت رکھتاہو اوردوسرے کامؤقف بھی سننے کی صلاحیت رکھتاہو