رہائی کے بعد عزیز بلوچ دبئی سے پرسرار طور پرغائب

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 21:38

رہائی کے بعد عزیز بلوچ دبئی سے پرسرار طور پرغائب

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) لیاری گینگ وار کے اہم ترین ملزم عزیز بلوچ کی رہائی اور گمشدگی معمہ بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے اہم ترین ملزم عزیز بلوچ دبئی میں رہائی ملنے کے بعد پرسرار طور پر غائب ہوگئے ہیں۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق عزیز بلوچ کی جانب سے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس نمبر سے عزیز بلوچ نے رابطہ کیا تھا وہ افغانستان کا تھا۔

اس سلسلے میں پاکستانی حکام عزیز بلوچ کی رہائی اور موجودگی کے بارے میں بتانے سے مکمل طور پر قاصر ہیں۔ یاد رہے کہ عزیز بلوچ کو گزشتہ برس 29 دسمبر کو دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی حوالگی کے سلسلے میں پاکستانی اور انٹرپول حکام گزشتی ایک ماہ سے دبئی میں موجود تھے تاہم اب عزیز بلوچ پرسرار طور پر رہائی حاصل کرکے غائب ہوگئے ہیں۔