پشاور، محکمہ موسمیات کی وارننگ،ڈی جی پی ڈی اے نے محکمہ کے افسران واہلکاروں کوالرٹ کردیا

عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈائریکٹرجنرل امین الدین

بدھ 29 اپریل 2015 21:04

پشاور، محکمہ موسمیات کی وارننگ،ڈی جی پی ڈی اے نے محکمہ کے افسران واہلکاروں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشنگوئی کے بعد ڈائریکٹرجنرل پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے)امین الدین نے محکمہ کے تمام افسران اور عملہ کو الرٹ کردیاہے اورانہیں سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی اے کے زیرصدارت گزشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تمام سٹاف وفیلڈاہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈی جی امین الدین نے تمام افسرا ن پرزوردیاکہ وہ تندہی کے ساتھ عوا م کوبروقت سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات ایک آزمائش ہے تاہم اس کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات سے بچنے کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا ہم سب کافرض بنتاہے انہوں نے محکمہ کے عملہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ عوام کو فائربریگیڈاورپینے کے صاف پانی کی بروقت فراہمی سمیت نکاسی آب کے بہترنظام کویقینی بنانے کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے بجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹ دورکرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :