Live Updates

ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین نے اسلام آباد میں عمران خان کا راستہ روک لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 20:18

ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین نے اسلام آباد میں عمران خان کا راستہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین نے اسلام آباد میں عمران خان کا راستہ روک لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین نے اسلام آباد میں عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر قائدین کا راستہ روک لیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان دیگر قائدین کے ہمراہ تحریک انصاف کے مرکزی دفتر جی 6 میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بنی گالہ روانہ ہونے کیلئے دفتر سے نکلے تو خیبرپختونخواہ کے ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین اور ایبٹ آباد سے آئے ورکرز نے عمران خان کی گاڑی کا راستہ روک کر انہیں آگے نہیں جانے دیا۔ آخری اطلاعات آنے تک تحریک انصاف کے کئی رہنماء مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں راستہ دے دینے کیلئے رضامند کررہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :