Live Updates

ملتان : انتخابات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو وزیر اعظم کو اسمبلی تحلیل کرنا ہو گی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 اپریل 2015 12:40

ملتان : انتخابات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو وزیر اعظم کو اسمبلی تحلیل ..

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اپریل 2015 ء) : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قريشی کا کہنا ہے کہ 2015 ء انتخابات کا سال ہوگا۔ حکومت کو فرار کو موقع نہیں ديں گے ۔

(جاری ہے)

ملتان میں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قريشی نے کہا کہ جوڈيشل کميشن میں 2013ء کے انتخابات میں مبينہ دھاندلی سے متعلق ثبوت جمع کرواديے ہیں ۔ انہو نے کہا کہ مبينہ دھاندلی کا تعلق براہ راست تھيلوں سے ہے۔ جوڈيشل کمیشن میں انتخابی دھاندلی ثابت ہوگئی تو حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے ، پھر یہ سال الیکشن کا سال ثابت ہوگا ۔ دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم کو اسمبلی تحلیل کربا ہو گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات