کراچی میں فائرنگ سے جامعہ کرچی کے اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 اپریل 2015 12:10

کراچی میں فائرنگ سے جامعہ کرچی کے اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اپریل 2015 ء) :، کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے وحید الرحمان سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جامعہ کراچی یونیورسٹی میں اسٹنٹ پروفیسر تھے جب کہ انہیں ریکی کے بعد قتل کیا گیا اور ان کے سینے اور چہرے پر چار گولیاں فائر کی گئیں. پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے فوری بعد موقع سے فرار ہو گئے. وحید الرحمان کے قتل کے بعد جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل کر دیاگیا ہے جبکہ وحید الرحمان کی میت کو لینے تاحال کوئی بھی رشتہ دار نہیں پہنچا.

متعلقہ عنوان :