یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 23:50

کیف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوکرائن کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے باعث تمام علاقے کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

200 فائر فائٹر اور طیارے آگ کو بچھانے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ 1986 میں یوکرائن کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ میں پیش آنے والا حادثہ تاریخ کا بدترین سول ایٹمی حادثہ تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :