سعودی عرب کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیر اعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 22:19

سعودی عرب کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیر اعظم ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب سے تعلقات کو خاص اہمیت دیتے ہیں، سعودی عرب کیخلاف اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کا حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا جس میں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے یمن کی صورتحال سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان یمن سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل کروانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔