پاکستان کا دشمن برطانیہ کا دشمن ہے: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 22:05

پاکستان کا دشمن برطانیہ کا دشمن ہے: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان اور برطانیہ کی مشترکہ جنگ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن برطانیہ کا دشمن ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان اور برطانیہ کی مشترکہ جنگ ہے۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، داعش اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ڈیود کیمرون کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ میں اسلام فوبیا کی ہرگز کوئی جگہ نہیں ہے، برطانیہ میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :