حوثی باغیوں کی 90 فیصد عسکری قوت کو ختم کردیا گیا ہے : سعودی فوجی حکام

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 21:44

حوثی باغیوں کی 90 فیصد عسکری قوت کو ختم کردیا گیا ہے : سعودی فوجی حکام

ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) سعودی فوج کی جانب سے دعوہ کیا گیا ہے کہ اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کی 90 فیصد عسکری قوت کو ختم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنگی تجربے کے لحاظ سے پاکستانی اور مصری فوج انتہائی پیشہ ور ہیں، ان کی شمولیت سے اتحادی افواج کی قوت میں اضافہ ہوگا تاہم یمن میں زمینی فوجی کاروائی کا انحصار مصری یا پاکستانی فوج پر نہیں ہوگا۔