کراچی سینٹرل جیل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد ریکی کے الزام میں گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 21:09

کراچی سینٹرل جیل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد ریکی کے الزام میں گرفتار

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) کراچی سینٹرل جیل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد کو ریکی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی سینٹرل جیل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد کو ریکی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، دونوں افراد کو سینٹرل جیل کے مین گیٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں افراد جیل کی ریکی کر رہے تھے اور دونوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

متعلقہ عنوان :