کیا ججزتقررپارلیمانی کمیٹی اختیارات کی تقسیم کیخلاف ہے ؟چیف جسٹس
منگل 28 اپریل 2015 14:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل2015ء).سپریم کورٹ 18ویں اور21ویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت جاری ہے ۔ ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کے خلاف دلائل پر ججز نے کہا کہ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ ججز کی تقرری کے عمل میں شامل ہوجائے تو کیا قباحت ہے۔ چیف جسٹس ناصرالملک نے سوال کیا کہ کیا ججزتقررپارلیمانی کمیٹی عدلیہ کی آزادی اوراختیارات کی تقسیم کےخلاف ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے وکیل حامد خان نے کہاکہ وہ دلائل دیں گے کہ ججز تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی سرے سے ضرورت ہی نہیں ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے ، ججز تقرر میں اس کی شرکت میں کیا قباحت ہے ، ہر ملک میں ججز تقرر کا اپنا طریقہ کار ہے ، جو حالات کو مد نظر رکھ کر بنایاجاتاہے۔(جاری ہے)
جسٹس ثاقب نثار نے حامد خان سے استفسار کیا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی کو جوڈیشل کمیشن کا حصہ بنا دیا جائے تو پھر آپ کو قبول ہو گا۔
جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئیے کہ آدھے گھنٹے میں ترمیم بغیر بحث کے منظور ہو گئی،جبکہ 73 کے آئین سے پہلے 4 ماہ بحث کی گئی تھی۔جسٹس سعید کھوسہ نے سوال اٹھایا کہ کیا بحث نہ ہونے کی بنیاد پر آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیاجاسکتا ہے۔چیف جسٹس نے وکلا کو ان نکات پر دلائل دینے کا کہا کہ کیا کیا ججزتقررپارلیمانی کمیٹی عدلیہ کی آزادی اوراختیارات کی تقسیم کےخلاف ہے اور یہ بھی کہ ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی آئین کی کس شق کےخلاف ہے ۔چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 17رکنی فل بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.