اسلام آباد : عوام کے لیے خوشخبری ، یکم مئی سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 14:02

اسلام آباد : عوام کے لیے خوشخبری ، یکم مئی سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائی عوام کے لیے خوشخبری. یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پاکستا ن میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع ہے.

(جاری ہے)

اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول 1 روپے 66 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 21 پیسے، ہائی اوکٹین سات روپے بیس پیسے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 60 پیسے سستا کیا جانے کا امکان ہے. اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 35 پیسے اضافہ متوقع ہے، یاد رہے کہ گذشتہ ماہ حکومت نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا.

متعلقہ عنوان :