راولپنڈی : منی لانڈرنگ کیس، عدالت نے ماڈل ایان علی کے ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 10:46

راولپنڈی : منی لانڈرنگ کیس، عدالت نے ماڈل ایان علی کے ریمانڈ میں 8 مئی ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : راولپنڈی کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی . عدالت نے سماعت کے دوران کسٹم حکام سے ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث بینکنگ کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت نے ایان علی کے خلاف مکمل چالان پیش نہ کرنے پر کسٹم حکام پر برہمی کا اظہار کیا، اور کسٹم حکام کو ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک کی توسیع کر دی۔ اس سے قبل ایان علی کو 4 بار عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :