لاہور،لوئر مال میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 12سالہ بچی کے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ،ملزمان کی شناخت میں مدد دینے اور گرفتارکروانے والوں کو پولیس کی جانب سے 5لاکھ روپے انعام کا اعلا ن

پیر 27 اپریل 2015 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2015ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ لوئر مال میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 12سالہ بچی کے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ،ملزمان کی شناخت میں مدد دینے اور گرفتارکروانے والوں کو پولیس کی جانب سے 5لاکھ روپے انعام کا اعلا ن ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لوئر مال کے علاقہ سے نامعلوم ملزمان نے دو روز قبل 12سالہ بچی کو اغوکرکے اس کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز پولیس نے مقامی بیکری سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں بچی کو ایک شخص کے ساتھ اشیاء خریدتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد بچی سے درندگی کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا جائیگا ۔علاوہ ازیں پولیس نے نامعلوم ملزمان کی گرفتار ی میں مدد کرنے اور ان کی شناخت پر 5لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :