سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کنونشن سینٹر کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے 50 افراد ملبے تلے دب گئے

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 23:44

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کنونشن سینٹر کی زیر تعمیر عمارت گرنے ..

ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) سعودی عرب کے دارلحکومت میں کنونشن سینٹر کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے 50 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بین ا لاقوامی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کنونشن سینٹر کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے 50 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔ 4 مزدوروں کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملبے سے نکال لیا گیا ہے جن کی حالت اس وقت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ باقی مزدوروں کو ملبے تلے سے نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملبے تلے دب جانے والے مزدوروں میں بڑی تعداد پاکستانی مزدوروں کی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :