امام کعبہ حلیم الاطبع اور اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں‘ کلاس میں اول آتے تھے‘ ہنس مکھ طبیعت کے مالک ہیں‘ امام کعبہ کے معلم قاری عبدالحلیم کا خصوصی انٹرویو

پیر 27 اپریل 2015 21:56

امام کعبہ حلیم الاطبع اور اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں‘ کلاس میں اول آتے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان کا ایک اور اعزاز امام کعبہ کے معلم پاکستانی ہیں جبکہ مسجد الحرام میں بیک وقت 5 امام موجود ہوتے ہیں ان میں دو اماموں کے معلم کا تعلق پاکستان سے ہے‘ ایک معلم کا تعلق خیبرپختونخواہ جبکہ دوسرے پنجاب سے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے سینئر رپورٹر رانا مشتاق نے اس حوالے سے امام کعبہ شیخ صالح الطالب جو کہ اب قاضی کے عہدہ پر موجود ہیں کے استاد محترم قاری عبدالحلیم سے خصوصی گفتگو کی ہے انہوں نے فرمایا کہ امام کعبہ کی تعلیم شریعت اکیڈمی ریاض میں ہوئی تھی اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے معلم کا تعلق بھی لاہور پاکستان سے ہے ان کا نام شیخ عبدالماجد ذاکر ہے انہوں نے کہا کہ امام کعبہ شروع ہی سے حلیم الطبع تھے اور اخلاقی طور پر بلند اخلاق کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عربی تو ہم پڑھ سکتے تھے لیکن جب طلباء عامیہ زبان میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے تھے تو اس زبان کا ترجمہ شیخ صالح الطالب کر کے انہیں بتاتے تھے۔ تیسری جماعت کے بعد ان کو تعلیم میں نے دی ہے۔ قاری عبدالحلیم نے کہا کہ امام کعبہ تعلیم سے شغف رکھتے تھے شرارتی نہیں تھے۔ استاد کا دل سے احترام کرتے تھے اور کتابوں سے انہماک لگن رکھتے تھے۔ وقت کے بڑے پابند تھے اور ہمیشہ کلاس میں بہتر پوزیشن حاصل کرتے تھے۔ قاری عبدالحلیم نے بتایا کہ مسجد الحرام میں ایک وقت میں 5 امام ہوتے ہیں اور انہی اماموں کے سربراہ شیخ السدیس ہیں جبکہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام شیخ خالد الغامدی سب سے جونیئر امام ہیں۔ اس طرح مسجد نبویؐ میں بھی ایک وقت میں 5 امام ہوتے ہیں۔