امریکی ڈرون قوانین دنیا بھر کیلئے کچھ اور پاکستان کیلئے کچھ اور ہیں ٗامریکی میڈیا

پاکستان میں ڈرون حملوں کیلئے سی آئی اے کو حملے کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ٗرپورٹ

پیر 27 اپریل 2015 21:45

امریکی ڈرون قوانین دنیا بھر کیلئے کچھ اور پاکستان کیلئے کچھ اور ہیں ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی ڈرون قوانین دنیا بھر کیلئے کچھ اور پاکستان کیلئے کچھ اور ہیں رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں کے امریکی قواعد کے حوالے سے پاکستان کیلئے سی آئی اے کو چھوٹ دی گئی ہے، امریکی صدر نے 2013ء میں خاص تاکید کی کہ دیگر ملکوں میں ڈرون حملے میں عام شہری نہ مارے جائیں ٗپاکستان میں ڈرون حملوں کیلئے سی آئی اے کو حملے کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی، سی آئی اے کو اجازت تھی کہ پاکستان میں جس پر بھی شدت پسندوں کا شبہ ہو اس پر حملہ کردیا جائے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نے کہا کہ ڈرون حملوں میں امریکی اور اطالوی امدادی کارکن سی آئی اے کو ملی کھلی چھوٹ کے باعث ہلاک ہوئے، سی آئی اے کو چھوٹ نہ ہوتی تو حملے سے پہلے مزید انٹیلی جنس معلومات جمع کی جاتیں دیگر ملکوں کی ڈرون پالیسی سخت اور پاکستان کیلئے نرم کرنے کی پالیسی 2013ء میں منظور کی گئی۔

متعلقہ عنوان :