اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کا طلال بگٹی کی وفات پر افسوس کااظہار

پیر 27 اپریل 2015 21:36

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ طلال بگٹی کی جمہوریت کے لئے دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کی وفات سے صوبہ ایک معتدل اور منجھے ہوئے سیاست دان سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت ودرجات کی بلندی اور اہل خان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔