پشاور میں بارشوں کا سلسلہ پھر شروع ، صورتحال کی سنگینی میں اضافہ
پیر 27 اپریل 2015 10:59
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل2015ء) پشاور میں تباہی کے بعد شہر کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ، لیبارٹریوں میں خون کا ذخیرہ کم پڑ گیا ، زخمیوں کی چیخ و پکار اور لواحقین کی آہ و بکا رقت آمیز مناظر پیش کرتی رہی ، وزیر صحت شہرام خان ترکئی کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں تاخیر سے پہنچنے پر زخمیوں کے لواحقین نے احتجاج کیا ۔ ہر طرف زخموں سے چور مریض لواحقین اپنے پیاروں کے لئے طبی امداد کی فراہمی کے لئے بھاگ دوڑ کرتے رہے ۔
کہیں خون میں لت پت بچے تو کہیں زخموں سے چور بزرگ ، پشاور میں بلا خیز طوفان کے بعد ہسپتال میں بھی قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھے گئے ، زخمیوں کی تعداد بڑھی تو شہر بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کااعلان کر دیا گیا ، لیبارٹروں میں خون کا ذخیرہ ختم ہوگیا ، انتظامیہ کو شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کرنا پڑی ۔(جاری ہے)
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سب سے زیادہ زخمی لائے گئے جس کے باعث ہسپتال میں جگہ کم پڑ گئی ۔
ایک طرف آہ و بکا ، زخمیوں کی چیخ و پکار اور سسکیاں ، دوسری طرف وزیر صحت شہرام خان ترکئی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چار گھنٹے تاخیر سے پہنچے جس پر زخمیوں کے لواحقین بپھر گئے اور وزیر کا گھیراؤ کر لیا ۔ مظاہرین نے صوبائی وزیر کے سامنے شکایات کے ڈھیر لگا دیئے ۔ ان کا کہنا تھا ہسپتال میں دوائیں دستیاب نہیں جبکہ مشینیں بھی خراب ہیں ، صوبائی وزیر نے زخمیوں کی مکمل نگہداشت کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے ان کا راستہ چھوڑ دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.