وزیراعلی شہبازشریف کا خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلی کو فون ،پشاور میں طوفانی بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، زخمیوں کے علاج میں مدد کی پیشکش

اتوار 26 اپریل 2015 23:52

وزیراعلی شہبازشریف کا خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلی کو فون ،پشاور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے خیبر پختونخوا کے گورنر اور وزیراعلی کو ٹیلی فون کرکے پشاور میں طوفانی بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیاہے اور زخمی افراد کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں مدد کی پیشکش کی ہے -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے فوری رابطے کی ہدایت کی اور کہاہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو ہنگامی صورتحال میں درکار اشیاء کی فوری فراہمی کا اہتمام کیا جائے -