دبئی سے سیالکوٹ آنے والی پرواز کے مسافر سے غیر قانونی اعلیٰ کوالٹی کے 220 موبائل فون برآمد ، ملزم گرفتار

اتوار 26 اپریل 2015 21:56

دبئی سے سیالکوٹ آنے والی پرواز کے مسافر سے غیر قانونی اعلیٰ کوالٹی ..

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2015ء) دبئی سے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ آنے والی پرواز کے مسافر سے کسٹم حکام نے غیر قانونی اعلیٰ کوالٹی کے 220 موبائل فون برآمد کر لیے ، ملزم گرفتار ، قیمت 22لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم عملہ نے دبئی سے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ آنے والی پرواز کے مسافر جس کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے کہ قبضہ سے دوران تلاشی اعلیٰ کوالٹی کے 220 موبائل فونزبرآمد کر کے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ، کسٹم حکام کے مطابق پکڑے جانے والے موبائل فونز کی قیمت 22 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :