پاک فضائیہ کاسی ون تھرٹی طیارہ نیپال سے تمام 39 پاکستانیوں کو لے کروطن پہنچ گیا

اتوار 26 اپریل 2015 21:26

پاک فضائیہ کاسی ون تھرٹی طیارہ نیپال سے تمام 39 پاکستانیوں کو لے کروطن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) پاک فضائی کاسی ون تھرٹی طیارہ نیپال سے تمام 39 پاکستانیوں کو لے کروطن پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ نیپال میں موجود انتالیس پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا، طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈنگ کی، نیپال میں اب کوئی بھی پاکستانی موجود نہیں ہے جبکہ کھٹمنڈو میں ابھی بھی ایک طیارہ موجود ہے جو مزید پاکستانیوں کی اطلاع ملنے پر انہیں ریسکیو کرے گا، واضح رہے کہ دونوں سی ون تھرٹی طیارے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر نیپال گئے تھے