ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بڑے بھائی عبدالحفیظ خان اتوار کو طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے

اتوار 26 اپریل 2015 21:12

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بڑے بھائی عبدالحفیظ خان اتوار کو طویل علالت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2015ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بڑے بھائی عبدالحفیظ خان اتوار کو طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

عبدالحفیظ خان کی عمر 84 برس تھی۔ ان کی نماز جنازہ کل (پیر) بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد بالمقابل طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں انہیں پی ای ایچ ایس قبرستان میں سپردخاک کردیا جائے گا۔