عوام کی نسل در نسل خدمت کرتے رہیں گے: آصف زرداری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 اپریل 2015 19:58

عوام کی نسل در نسل خدمت کرتے رہیں گے: آصف زرداری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول اور آصفہ کے آنے تک میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا سنبھالے رکھوں گا۔ پیپلز پارٹی صرف 5 سال نہیں بلکہ تاحیات کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی ایک طبقے کی نہیں بلکہ سب کی خدمت کرتے رہیں گے۔

بلاول اور آصفہ کے آنے تک میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا سنبھالے رکھوں گا۔ پیپلز پارٹی صرف 5 سال نہیں بلکہ تاحیات کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہمارا ارادہ لیاری کی خدمت کرنا ہے۔ لیاری کو امن کا گہوارا بنائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی باقیات نے لیاری کوخون کی ہولی نہلا دیا تھا۔

(جاری ہے)

وعدہ کیا ہے کہ اب خون کی ہولی نہیں ہونے دیں گے۔

لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کا آج بھی قلعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چھینا گیا۔ کپتان کو تو ایک صرف الیکشن کا دکھ ہے، ہمارا ہر بار مینڈیٹ چوری ہوا۔ سابق صدر نے لیاری میں پانی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے اور تعمیر و ترقی کیلئے ایک ارب روپے جاری کرنے کا اعلان کیا۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری پر بات کرتے ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہماری کوششیں آج نظر آ رہی ہیں۔

چینی سرمایہ کاری کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ اقتصادی راہداری میں بلوچوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔ سابق صدر نے کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے کہا کہ بھارت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ کشمیری عوام پر ظلم بند کر دے۔ بھارت کو خبردار کرتا ہوں کہ میرے کشمیریوں کو تنگ کرنا بند کر دو