پشاور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 16 افراد جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 اپریل 2015 19:52

پشاور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 16 افراد جاں بحق

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) پشاور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 16 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کی شام شروع ہونے والی بارشوں نے پشاور شہر سے ملحقہ علاقوں میں مکانات گرنے سے ہلاکتوں میں وقتا فوقتا اضافہ ہو رہا ہے۔فاہا غلام میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 3 بچے بھی جاں‌بحق ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔ شہر کے مختلف سرکاری و نیم سرکاری ہسپتالوں میں ایمبولینسیں زخمی افراد کو نکال رہی ہیں۔ بارشوں سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :