ملک میں بہتر نظام کی خاطر 20 صوبے بنا دئیے جائیں ،الطاف حسین،میڈیا ٹرائل کے دوران ایم کیو ایم پر الزامات لگائے گئے لیکن پھر بھی لوگوں نے ہمیں ووٹ دئیے ،قائد ایم کیو ایم

اتوار 26 اپریل 2015 19:52

ملک میں بہتر نظام کی خاطر 20 صوبے بنا دئیے جائیں ،الطاف حسین،میڈیا ٹرائل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میڈیا ٹرائل میں ایم کیو ایم پر بہتان اور الزامات لگائے گئے مگر پھر بھی این اے 246 اور کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایم کیو ایم کو بڑی تعداد میں ووٹ دیئے ۔ کہتے ہیں ملک میں بہتر نظام کے لیے 20 صوبے بنائے جائیں ۔

(جاری ہے)

کراچی کے جناح گرانڈ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آپریشن کے باوجود متحدہ کنٹونمنٹس بورڈ کے الیکشن میں سندھ میں دوسرے نمبر جبکہ ملک بھر میں تیسرے نمبر پر رہی ، الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا لیکن مسلح ونگ کا الزام صرف ایم کیو ایم پر لگایا گیا ۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتر نظام کے لیے 20 صوبے بنائے جائیں ، جمہوریت کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :