چینی صدر شی جن پنگ کا 2014ء میں پاکستان کا دورہ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا ،چینی اعلیٰ حکام نے خود مجھ سے دورہ منسوخ کرنے کے متعلق بات کی تھی ،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی شاہ محمود قریشی سے بات چیت

اتوار 26 اپریل 2015 19:43

چینی صدر شی جن پنگ کا 2014ء میں پاکستان کا دورہ تحریک انصاف کے دھرنے کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا 2014ء میں پاکستان کا دورہ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا اور چین کے اعلیٰ حکام نے خود ان سے دورہ منسوخ کرنے کے متعلق بات کی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بلاول ہاؤس میں چینی صدر کے دورے کے بعد سیاسی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر سابق صدر نے یہ بات تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

شاہ محمود قریشی نے جب یہ موقف اختیار کیا کہ چین کے صدر کا گزشتہ سال کا دورہ پاسکتان تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا تھا ، حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ جب تحریک انصاف کا دھرنا جاری تھا تو وہ چین کے دورے پر تھے اور چین کے اعلیٰ حکام نے خود انہیں آگاہ کیا تھا ، چینی صدر کاے دورہ اور دھرنے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے تو شاہ محمود قریشی خاموش ہوگئے ۔