Live Updates

عمران خان نے کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے کنٹونمنٹس بورڈز میں پارٹی کی ناقص کارکردگی اور شکست کا نوٹس لے لیا،29اپریل کو بنی گالہ میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب

اتوار 26 اپریل 2015 19:38

عمران خان نے کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے کنٹونمنٹس بورڈز میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے کنٹونمنٹس بورڈز میں پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی اور شکست کا نوٹس لے لیا، شکست پر اسباب پر غور کیلئے 29اپریل کو بنی گالہ میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، پارٹی ے ضلعی عہدیداروں اور شہری قیادت سمیت بعض مرکزی قائدین سے باز پرس کرنے کا فیصلہ، راولپنڈی میں زاہد کاظمی، غلام سرور، اعجاز خان جازی، ایم پی ایز آصف محمود، راجہ راشد حفیظ اور عارف عباسی ، لاہور میں اعجاز چوہدری، عبدالحلیم خان، حامد خان، ملتان شاہ محمود قریشی، اعجاز حسین جنجوعہ اور کراچی میں ناز بلوچ ، عارف علوی، علی زیدی اور عمران اسماعیل سے جواب طلب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کنٹونمنٹس بورڈ کے 25 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کو راولپنڈی ، لاہور، ملتان اور کراچی کے تینوں کنٹونمنٹس بورڈز میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے اور ان شہروں میں کسی بھی بورڈ میں پی ٹی آئی کے وائس پریزیڈنٹ کے منتخب ہونے کا امکان نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات