فاٹا کے کلیئر علاقوں کو سیکیورٹی نہیں دی گئی، عوام کا احساس محرومی دور کرنا حکومت کا فرض ہے، ہمیں چین سے سبق سیکھنا ہو گا، پنجاب پاکستان ہے، پاکستان پنجاب ہے، پنجاب سے کوئی دشمنی نہیں، اللہ کرے ترقی کرے، چاروں صوبے بھائیوں کی طرح ہیں، چاروں صوبوں کو بھائیوں کی طرح ہی رکھا جائے، عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی خان کی پریس کانفرنس

اتوار 26 اپریل 2015 19:34

فاٹا کے کلیئر علاقوں کو سیکیورٹی نہیں دی گئی، عوام کا احساس محرومی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ فاٹا کے کلیئر علاقوں کو سیکیورٹی نہیں دی گئی، عوام کی احساس محرومی دور کرنا حکومت کا فرض ہے، ہمیں چین سے سبق سیکھنا ہو گا۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان ہے، پاکستان پنجاب ہے، پنجاب سے کوئی دشمنی نہیں، اللہ کرے ترقی کرے، چاروں صوبے بھائیوں کی طرح ہیں، چاروں صوبوں کو بھائیوں کی طرح ہی رکھا جائے، عوام اور صوبوں کی محرومیوں کو دور کرنا حکومت کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ فاٹا ہے، فاٹا کے کلیئر علاقوں کو سیکیورٹی نہیں دی گئی، وزیر اعظم نواز شریف کو چاہیے کہ تمام سیاسی قوتوں سے رابطہ کریں، اے این پی بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس بلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں چین سے سبق سیکھنا چاہیے، چین نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام کئے، ہم ان علاقوں میں ترقیاتی کام شروع نہیں کرواتے جو دہشت گردی سے متاثرہ ہیں، ان علاقوں میں ترقیاتی کام کرواتے ہیں جو پہلے ہی ترقی یافتہ ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ کی چند مخصوص علاقوں کیلئے نہیں ہونا چاہیے، اقتصادی راہداری سے تمام صوبوں کو فائدہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :