یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منافع کی شرح میں خطرناک حد تک کمی ، 662 ملین کم منافع حاصل کیا گیا

اتوار 26 اپریل 2015 19:14

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منافع کی شرح میں خطرناک حد تک کمی ، 662 ملین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے خالص منافع کی شرح میں خطرناک حد تک کمی ، مالی سال 2012-13ء کے مقابلے میں 662 ملین کم منافع حاصل کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و پیداوار کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے بھجوائی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2012-13ء کے دوران کارپوریشن کو خالص منافع کی مد میں 83کروڑ 82لاکھ 40ہزار روپے حاصل ہوئے تھے جبکہ مالی سال 2013-14ء کے غیر آڈٹ شدہ منافع کے مطابق کارپوریشن کو محض 12کروڑ 5لاکھ 85ہزار روپے خالص منافع ہوا ہے، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز 66کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ ا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کارپوریشن کے منافع میں کمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔