Live Updates

شوکت یوسفزئی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ، رہائش کا انتظام کررہاہوں، جونہی رہائش کا انتظام ہوجائے گا سرکاری گھر خالی کردوں گا،پی ٹی آئی رہنما

اتوار 26 اپریل 2015 19:14

شوکت یوسفزئی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) خیبرپختونخوا کے سابق وزیر صحت اور تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر سرکاری رہائش گاہ خالی کردیں ورنہ قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر صحت شوکت یوسفزئی گزشتہ ایک سال سے وزارت سے ہٹائے جانے کے باوجود سرکاری رہائش گاہ استعمال کررہے ہیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی منظوری سے انہیں اس سے پہلے دو مرتبہ سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے اور انہوں نے یہ متعلقہ حکام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ یہ گھر جلد خالی کردیں گے لیکن ابھی تک انہوں نے سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی جبکہ سرکاری حکام نے انہیں سرکاری رہائش گاہ استعمال کرنے پر مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرایہ ادا کرنے کا بھی نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہیں تیسرا اور حتمی نوٹس دیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تین دن کے اندر سرکاری رہائش گاہ خالی کردیں ۔ اس ضمن میں شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لئے رہائش کا اتنظام کررہے ہیں اور جونہی رہائش کا انتظام ہوجائے گا وہ سرکاری گھر خالی کردیں گے ۔ واضح رہے کہ آئین کے مطابق وفاقی اور صوبائی وزراء کو حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں سرکاری رہائش گاہیں فراہم کی جاتی ہیں اور وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد 15 دن تک وہ سرکاری رہائش گاہ استعمال کرنے کے حقدار ہوتے ہیں تاہم شوکت یوسفزئی نے ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :