قومی اسمبلی ، اپوزیشن جماعتوں کا عابد شیر علی کے رویے کے خلاف ایوان کی کارروائی سے بائیکاٹ کافیصلہ،پارلیمانی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی

اتوار 26 اپریل 2015 19:07

قومی اسمبلی ، اپوزیشن جماعتوں کا عابد شیر علی کے رویے کے خلاف ایوان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی کے رویے کے خلاف پیر کو بھی ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور پارلیمانی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت عابد شیر علی اور پیپلزپارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ کے درمیان گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شدید تلخ کلامی ہوئی تھی اور پیپلزپارٹی نے وزیر مملکت کے رویے کے خلاف ایوان کی کارروئی کا بائیکاٹ کردیا تھا اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ عابد شیر علی ایوان میں اپنے رویے پر معذرت کریں تاہم ابھی تک عابد شیر علی نے معذرت کرنے کے حوالے سے کوئی مثبت اشارے نہیں دیئے جس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کا ایک مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے جو پیر کو سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا ، اجلاس میں تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، ایم کیو ایم کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔