Live Updates

تحریک انصاف ابھی تک منظم پارٹی نہیں بن سکی: عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 اپریل 2015 18:57

تحریک انصاف ابھی تک منظم پارٹی نہیں بن سکی: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) عمران خان نے ایک بار پھر 2015ء کو انتخابات کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نہ ہوتی تو 2 جماعتیں اگلے 30 سال تک باریاں لیتی رہتیں، تحریک انصاف اسٹیٹس کو توڑنے کیلئے بنائی، پورا ملک حکومت کی توجہ کا منتظر ہے، جوڈیشل کمیشن مضبوط جمہوریت کیلئے بنوایا، عمران اسماعیل کی جراٴت پر فخر ہے۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ حالات بتارہے ہیں الیکشن 2015ء ہی میں ہوں گے، انتخابات شفاف ہوئے تو تحریک انصاف حکومت بنائے گی، وزیراعظم اگر بنی گالا نہ آتے تو یہ سڑک بھی نہ بنتی، سارا ملک حکومت کی توجہ مانگ رہا ہے، قرضے لے کر قوم کو غلام بناکر رکھا جاتا ہے، بدقسمتی سے سیاست میں لوگ پیسہ بنانے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نہ ہوتی تو 2 جماعتیں اگلے 30 سال بھی باریاں لیتی رہتیں، تحریک انصاف اسٹیٹس کو توڑنے کیلئے بنائی، دونوں بڑی جماعتوں نے نیب کا سربراہ لگایا، تحریک انصاف ملک میں عدل اور انصاف کا نظام لانا چاہتی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ یمن میں ہمیں غیرجانبدار رہنے پر دھمکیاں ملیں، بزدل انسان لیڈر نہیں بن سکتا، جوڈیشل کمیشن مضبوط جمہوریت کیلئے بنوایا، اپنے آپ کو تبدیل کرنے سے ہی نیا پاکستان بنے گا۔ وہ بولے کہ تحریک انصاف نے عوام میں بیداری پیدا کی، اسٹیٹس کو کی جماعتوں کا اکیلا مقابلہ کریں گے، تحریک انصاف اب تک ایک منظم پارٹی نہیں بن سکی، عمران اسماعیل کی جراٴت پر فخر ہے، ن لیگ، پی پی میں این اے 246 پر امیدوار کھڑا کرنے کی ہمت نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات