سبی میں بم دھماکا، 4 ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 اپریل 2015 12:59

سبی میں بم دھماکا، 4 ہلاک

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) بلوچستان کے ضلع سبی میں ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔ ضلعی پولیس افسر انور کھیتران نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد چاکر خان روڈ پر کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کھیتران کے مطابق زور دار دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ تمام زخمی ہونے عام افراد ہیں۔

کھیتران کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ہدف کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹھارہ میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 5 کو معمولی زخم آئے ہیں۔ فوی طور پر کسی بھی شدت پسند گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :