گورنر سند ھ ڈاکٹرعشرت العبادکو اختیارات دیئے جائیں، الطاف حسین

ڈاکٹرعشر ت العباد کو اختیارات سے محروم کردیا گیا ہے جس کے باعث وہ محض علامتی گورنر بن کررہ گئے ہیں

جمعہ 24 اپریل 2015 21:50

گورنر سند ھ ڈاکٹرعشرت العبادکو اختیارات دیئے جائیں، الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادکو اختیارات دیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دینے کیلئے جناح گراؤنڈعزیزآباد میں جمع ہونے والے لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے کارکنان اور ہمدرد عوام سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وفاق کے نمائندے ہیں لیکن انہیں اختیارات سے محروم کردیا گیا ہے جس کے باعث وہ محض علامتی گورنر بن کررہ گئے ہیں ۔

الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو پاورز دی جائے اور انہیں اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ آگے بڑھ کر رینجرز، پولیس، کمشنراورڈپٹی کمشنر تک عوام کے مسائل پہنچاسکیں اور عوامی مسائل کو اسی طرح حل کیلئے دوبارہ اسی طرح کام کرسکیں جس طرح وہ 12 سال تک کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :