ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈز کیلئے پولنگ کل ہوگی

جمعہ 24 اپریل 2015 11:31

ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈز کیلئے پولنگ کل ہوگی

راولپنڈی / اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء )ملک بھر کے42کنٹونمنٹ بورڈز میں18سال بعد کل ہفتہ کو پولنگ ہوگی ۔ملک بھر کے بیالیس کینٹ بورڈ میں 187وارڈوں کے کونسلروں کے انتخاب کیلئے پولنگ صبح8بجے سے5بجے تک ہوگی۔ مجموعی طورپر18لاکھ49ہزار424ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ان کے لیے مجموعی طور پر1298 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ،پنجاب میں20،سندھ8،خیبرپختونخواہ11 جبکہ بلوچستان میں 4 کینٹ بورڈ ہیں،ملک بھر کے14کینٹ بورڈز میں10،دس وارڈیں ہیں جن میں راولپنڈی ،چکلالہ،واہ کینٹ،لاہور کینٹ، والٹن، سرگودھا،گوجرانوالہ،ملتان،بہاول پور،پنو عاقل، حیدر آباد،فیصل آباد شامل ہیں۔

اوکاڑہ، سیالکوٹ، کوئٹہ،پشاور،ایبٹ آباد میں5،پانچ،نوشہرہ4، کراچی، ملیر، رسالپورکوہاٹ میں3,3جبکہ ٹیکسلا،مری،اٹک، سنجوال، کامرہ،جہلم، منگلا، کھاریاں،منوڑا،ڑوب،لورالائی، کورنگی، چراٹ،مردان،بنوں،ڈی آئی خان،حویلیاں اور مری گلاز میں2,2 کنٹونمنٹ بورڈ و وارڈز ہیں،راولپنڈی کی دس وارڈز میں91امیدوار،چکلالہ میں76امیدوار پنجہ آزمائی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کینٹ میں215،چکلالہ میں101 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے جن میں چار ہزار پولیس اہلکارڈیوٹی دینگے۔دوسرے اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے،رینجرز آن کال ہوں گے جبکہ فوجی دستہ بھی الرٹ ہوگا،عام چھٹی ہوگی،پولنگ کے باعث شہر اور کینٹ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،پولیس کی ڈیوٹیوں کے باعث کل ہفتہ کو جیل سے ملزمان کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائیگا،سکیورٹی کے انتہائی سخت وفول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،پولنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات ہونگے۔