راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 اپریل 2015 11:04

راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ تررین اخبار ، 24 اپریل 2015ء) : منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کی گی ماڈل ایان علی کو آج کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا. تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا. ایان علی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا.

(جاری ہے)

عدالت میں پیش ہونے پر ماڈل ایان علی نے شکایت کی کہ جیل میں صفائی و ستھرائی کا نظام انتہائی ناقص انتظام کے باعث الرجی ہو گئی ہے اور جیل میں دوائی بھی نہیں ملتی جس پر عدالت نے ریمارکس دئے کہ آپ کو الرجی کی دوائی دے دی جائے گی.

عدالت نے جیل حکا کو ہدایت کی کہ ماڈل ایان علی کو الرجی کی دوائی فراہم کی جائے، جبکہ عدالت نے ماڈل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اپریل تک توسیع کر دی ہے یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھجوایا گیا تھا جبکہ ماڈل کو اس سے قبل بھی 3 بار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جا چکا ہے.

متعلقہ عنوان :