ممتازسینئرصحافی وسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس طویل علالت کے بعدجمعرات کوانتقال کرگئے

عبدالقدوس نے اپنی صحافتی زندگی کاآغاز 1985ء میں روز نامہ امن سے شروع کیااورآخروقت تک امن اخبارمیں سے وابستہ رہے مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی میں مختلف اخبارات میں بے شمارکالم لکھے اورایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن میں حق پرستی کاپرچم بلندرکھا

جمعرات 23 اپریل 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) ممتازسینئرصحافی ،کے یو جے کے رکن وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس طویل علالت کے بعدجمعرات کے روزکراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے (انااﷲ واناالہ راجعون)۔52سالہ عبدالقدوس ولدعبدالرحمن شادی شدہ تھے اورانہوں نے سوگواران میں بیوہ،بھائی ،بہنیں اوربھتیجے ،بھتجیاں،بھانجے ،بھانجیاں چھوڑی ہیں۔

عبدالقدوس جگرکے عارضے میں مبتلاتھے اورکافی عرصے سے کراچی ہارٹ اینڈ ڈیزاسپتال میں زیرعلاج تھے۔عبدالقدوس نے اپنی صحافتی زندگی کاآغاز 1985ء میں روز نامہ امن سے شروع کیااورآخروقت تک امن اخبارمیں سے وابستہ رہے،مرحوم عبدالقدوس ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھتے تھے اورایم کیوایم کے پروگراموں میں بلاتعطل شرکت کرتے تھے،جنہیں لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کاپہلاطویل ترین انٹرویوکرنے کابھی اعزازحاصل رہاہے۔

(جاری ہے)

عبدالقدوس مرحوم ایم کیوایم شعبہ اطلاعات سے وابستہ رہے اور2002سے 2005تک ایم کیوایم میڈیاکمیٹی کے انچارج رہے بعدازاں وہ لٹریچرکمیٹی میں رہے،وہ گرین پینل کے بانی تھے اورصحافی برادری میں قابل قدرشخصیت سمجھتے جاتے تھے۔2002کے عام انتخابات میں پی ایس 94اورنگی ٹاؤن کے حلقے سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اورقائدتحریک الطا ف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیراہوکر عوام کی بے لوث خدمت پرمامور رہے۔

مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی میں مختلف اخبارات میں بے شمارکالم لکھے اورایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن میں حق پرستی کاپرچم بلندرکھا۔سینئرصحافی عبدالقدوس کی نمازجنازہ کل بعدنمازجمعہ مسجدفاروقی بلاک14گلشن اقبال نزدمیٹروٹی وی والی گلی میں اداکی جائیگی ۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، ذمہ داران وکارکنان،حق پرست نمائندے اورصحافی برادری کے علاوہ حق پرست عوام بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :